پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

اپوزیشن پر تنقید میں مگن شبلی فراز نے غالب کے شعر کو اپنے والد احمد فراز کا شعر بنادیا

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اپوزیشن پر تنقید کرتے کرتے خود ہی تنقید کی زد میں آگئے۔

شبلی فراز نے سوشل میڈیا پرگوجرانوالا کے جلسے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک شعر کا مصرعہ لکھا۔

معروف شاعر احمد فراز کے صاحبزادے شبلی فراز نے اپوزیشن کے جلسے پر طنزیہ مصرعہ تو لکھا لیکن انہوں نے غالب کے مصرعے کو احمد فراز کا مصرعہ قرار دے دیا۔

ویڈیو اسکرین گریب

گوجرانوالہ جلسے کی تصویر لگاتے ہوئے شبلی فراز نے غالب کے شعر کا یہ مصرعہ لکھا کہ؎ ’جس کی بہار یہ ہو پھر اس کی خزاں نہ پوچھ‘ اور ساتھ کہا کہ یہ احمد فراز کا مصرعہ ہے۔

درحقیقت یہ مرزا غالب کی غزل کا شعر ہے اور وہ شعر یہ کہ ؎

ہے سبزہ زار ہر درو دیوارِ غم کدہ

جس کی بہار یہ ہو پھر اس کی خزاں نہ پوچھ

بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  پر تنقید کی جانے لگی کہ یہ مصرعہ مرزا غالب کے شعر کا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اس بات کی نشاندہی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصحیح کرتے ہوئے ایک بار پھر مرزا غالب کا نام لکھ کر مصرعہ ٹوئٹ کیا۔


مزید خبریں :