کھیل
Time 17 اکتوبر ، 2020

’انوشکا نے ویرات کے ساتھ کیا کر دیا؟‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ شروع ہونے سے قبل گراؤنڈ میں ڈانس کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

کرکٹ کے شائقین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ سے قبل گراؤنڈ میں کپتان ویرات کوہلی کا الگ ہی روپ دیکھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویرات کوہلی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گراؤنڈ میں بلکل بے فکری کے انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔

کوہلی کی اس وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

’انوشکا نے ویرات کے ساتھ کیا کر دیا؟‘

ویرات کوہلی کی اس ویڈیو پر ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انوشکا نے ویرات کے ساتھ کیا کر دیا‘۔

’ویرات بھائی کو کیا ہوگیا؟‘

ستیام پٹیل نامی صارف کہتے ہیں کہ ’کیا ہو گیا ویرات بھائی کو‘۔

’ویرات کوہلی بینڈ باجا بارات دیکھنے کے بعد‘

امِّ فاطمہ کہتی ہیں کہ ’ویرات کوہلی بینڈ باجا بارات دیکھنے کے بعد‘۔

’ویرات کوہلی کا سولو ڈانس جو انہوں نے اپنے سنگیت پر کیا ہی نہیں‘

سونالی ٹھاکر نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویرات کوہلی کا ڈانس جو انہوں نے اپنے سنگیت پر کیا ہی نہیں‘۔

مزید خبریں :