فیشن2020: موسم سرما کے بڑے ٹرینڈز کیا ہوں گے؟

کیا آپ بھی لان کے پرنٹڈ ڈیزائن پہن پہن کر بور ہوچکی ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو پریشان نہ ہوں ہم جو آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں ۔

دستک جاڑے کی ہویا بہارکی، موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فیشنسٹا خواتین کو یہ فکر ستانے لگتی ہے کہ آنے والا موسم آؤٹ فٹ کے کن نئے ٹرینڈز کو متعارف کروائے گا۔ 

تو آئیے جانتے ہیں اس بار موسم سرما میں کون سے ٹرینڈز زیادہ مشہور ہوں گے۔

شوخ رنگ

موسم سرما کے آغاز سے ہی اپنی وارڈروب سے پھیکے اور ہلکے رنگوں والے لباس کو دور کرکے شوخ رنگوں والے لباس کا اضافہ کرلیں۔ مثلاً سرد موسم میں روایتی رنگوں کے بجائے نیلے یا لال رنگ کے کپڑوں کا انتخاب کریں ایسے رنگ جو آپ کی شخصیت میں خوشگوار تبدیلی کا باعث بنیں۔

براؤن لیدر کوٹ

لیدر جیکٹ یا کوٹ کا انتخاب لازمی نہیں کہ مرد حضرات ہی کریں اور آپ پیچھے رہ جائیں۔ فل یا ہاف لیدر جیکٹ کا انتخاب پرسنالٹی گرومنگ کے لیے غیر معمولی تصورکیا جاتاہے۔

فل نیچرل ٹون

نیچرل ٹون ٹرینڈز پچھلے کئی سالوں سے ٹرینڈز کا حصہ ہے۔ خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس برس بھی نیچرل ٹون ’’ ونٹرٹاپ ٹرینڈز ، میں شامل ہے۔ 

اس ٹرینڈ کی خاصیت ہے کہ ڈارک اور فیئر ہر اسکن پر سوٹ کرتا ہے۔ نیچرل ٹون ٹرینڈ کو اپنانے کے لیے لائٹ براؤن شیڈز کے ٹرٹل نیک شرٹ، بائلر سوٹ یا پھر لیدر اسکرٹس کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹڈشرگ

سویٹر جیکٹ یا شال کے علاوہ اس موسم سرما شرگ کا استعمال بھی آپ کو فیشن ٹرینڈز فالورز میں شامل کرسکتا ہے ۔ فل لانگ پرنٹڈ شرگ سادہ اور پرنٹڈ دونوں قسم کی شرٹ کے ساتھ مقبول رہیں گے۔

ٹائیگر پرنٹس

ہر سیزن نیا اینیمل پرنٹ ٹرینڈز مارکیٹ میں متعارف کرواتا ہے۔ اس بار ڈیزائنرز کی جانب سے موسم سرماکے لیے ٹائیگر پرنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے یوں سمجھ لیں کہ یک رنگی لباس (monochrome outfit) کے ساتھ ٹائیگرکوٹ لازم وملزوم ہے۔ 

ٹائیگر پرنٹ کوٹ کے علاوہ ٹائیگر پرنٹ شوز، جیولری کا انتخاب کرکے بھی آپ فیشنسٹا خواتین کی فہرست میں شامل ہوسکتی ہیں۔

ہوپ ایئرنگ کے ہمراہ چین نیکلس

جیولری میں ویسے تو ہوپ ایئرنگ (بڑی یا چھوٹی گول بالیاں) سال بھر ہی ان رہتے ہیں تاہم اس برس گولڈن اور سلور رنگ کے ہوپ ایئرنگ کے ساتھ یکساں رنگ کےچین نیکلس کا فیشن خاصا مقبول رہے گا۔

سوفٹ ہینڈبیگ

معروف فیشن برانڈ 'بوٹیگا وینیٹا' سے لے کر اٹالین برانڈ میو میو تک متعدد ڈیزائنرز کی جانب سے ہینڈ بیگ ٹرینڈ کے طور پر سوفٹ ہینڈ کلچ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ٹونل آؤٹ فٹ کے ہمراہ منفرد اور سوفٹ کلچ فیشن ٹرینڈز میں خاصا سراہا جارہا ہے ۔                                                     

مزید خبریں :