Time 17 اکتوبر ، 2020
صحت و سائنس

لِپ فلرز اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے انجیکشن پر پابندی عائد کرنے پر غور

فوٹو: فائل 

برطانیہ میں 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے ہونٹوں پر فلرز اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے خطرناک فیشیل انجیکشنز لگوانے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سیاست دانوں کی جانب سے نوجوانوں کے خطرناک فیشیل انجیکشنز اور لِپ فلرز لگوانے پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کاسمیٹکس پروسیجر سے نوجوانوں کو انفیکشنز، ٹشو ڈیتھ اور اندھا ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

کنزرویٹو پارلیمنٹیرین لورا ٹروٹ 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو لِپ فلرز اور انجیکشنز لگوانے کو جرم قرار دینے والے بل کی سربراہی کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کاسمیٹکس پروسیجر نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ کے قریب نوجوان کاسمیٹکس پروسیجر کراتے ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ نے نوجوانوں کے درمیان کاسمیٹکس پروسیجر کے عام ہونے کی وجہ سوشل میڈیا کو ٹھہرانے کے ساتھ ساتھ اس بل کی حمایت بھی کی ہے۔


مزید خبریں :