Time 17 اکتوبر ، 2020
پاکستان

اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا چوتھے روز میں داخل

اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری کے لیے 3 راتیں کھلے آسمان تلے گزار دیں اور ان کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کا کہنا ہے چاہتے ہیں کہ جلد حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پا جائیں، مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا جاری رہے گا۔

رخسانہ انور نے بتایا کہ وزارت صحت نے مذاکرات کے لیے بلایا ہے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب امجد بھٹی مذاکرات کریں گے۔

خیال رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواہوں میں اضافے، مستقل ملازمت اور انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کے مطالبے پر اسلام آباد میں دھرنا دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :