Time 17 اکتوبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

انیل کپور 10 سال سے کس بیماری میں مبتلا تھے؟

فوٹو: انیل کپور/انسٹاگرام 

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے ایک بیماری میں مبتلا تھے جسے انہوں نے اب شکست سے دی۔

انیل کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے پنڈلیوں کے پٹھوں میں کھچاؤ کی بیماری میں مبتلا تھے جسے اب انہوں نے شکست دے دی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ ’میں گزشتہ 10 سالوں سے ایچیلیس ٹینڈن کی بیماری میں مبتلا تھا اور پوری دنیا کے ڈاکٹرز نے مجھے یہی کہا تھا کہ اس بیماری کا واحد علاج صرف سرجری ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ڈاکٹر مولر کی تسلسل کے ساتھ ٹریٹمنٹ کے بعد سے میں اب بغیر سرجری کے لنگڑا کر چلنے کے بعد سے چہل قدمی اور اب دوڑنے کے ساتھ ساتھ اچھل کود بھی سکتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ ایچیلیس ٹینڈن پنڈلیوں کے پٹھوں کی ایک ایسی بیماری ہے جو کہ کسی بھی شخص کو لاحق ہوسکتی ہے اور اس بیماری کے باعث انسان کو پٹھوں میں کھچاؤ، تکلیف اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

مزید خبریں :