پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کرگئے

مرحوم مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلاء میں سے تھے،فوٹو: سوشل میڈیا

تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کرگئے۔

 مولانا عبد الرحمان  تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ  میں حدیث کے استاد تھے۔

رپورٹ کے مطابق 80 سالہ مولانا عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلاء میں سے تھے اور معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے استاد تھے ۔

مزید خبریں :