’منی ہائسٹ کا پاکستانی ورژن‘

فوٹو: فائل 

سوشل میڈیا پر شہرہ آفاق ہسپانوی شو ’مَنی ہائسٹ‘ اور پاکستانی فلم ’50 کروڑ‘ کے چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی فلم کی جھلک کافی حد تک مَنی ہائسٹ کی طرح لگ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار فیصل قریشی کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ انہیں 28 اکتوبر تک انتظار کرنا ہوگا۔

 پاکستانی فلم ’50 کروڑ‘ کی دیگر کاسٹ میں اعجاز اسلم، فریال محمود، انوشے عباسی، نوید رضا، عمر شہزاد، محمود اسلم، نعمان حبیب، ثبور علی اور اداکار اسد صدیقی بھی شامل ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: فائل 
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: فائل 

اس فلم کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ یہ کس کی پیشکش ہے اور اسے کس نے بنایا ہے، ان تفصیلات کو جاننے کے لیے مداحوں کو ابھی انتظار کرنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر اس فلم میں شامل تمام تر اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے اپنے کردار کی جھلک شیئر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ہسپانوی شو ’منی ہائسٹ کی طرح لگ رہی ہے۔

’منی ہائسٹ کا پاکستانی ورژن‘

افشاں طیب لکھتی ہیں کہ ’اس فلم میں یہ لوگ پاکستانی بینک کو لوٹیں گے؟ منی ہائسٹ کا پاکستانی ورژن‘۔

’بیلا چاؤ  کے اردو ورژن کا بےصبری سے انتظار ہے‘

فبیحہ لکھتی ہیں کہ ’بیلا چاؤ کے اردو ورژن کا بے صبری سے انتظار ہے‘۔

’یہ کیا طریقہ ہے پاکستان؟‘

ایک اور صارف ’ہیش ٹیگ 50 کروڑ  کے ساتھ لکھتی ہیں کہ یہ کیا طریقہ ہے پاکستان؟‘۔

’منی ہائسٹ کا مدراسی ورژن‘

عبداللہ خان لکھتے ہیں کہ ’منی ہاسٹ کا مدراسی ورژن‘۔

مزید خبریں :