تھائی شہری ہاتھوں کی لکیریں کیوں اور کیسے تبدیل کرتے ہیں؟

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

بہت سے لوگوں کو ہاتھوں کی لکیروں سے قسمت کا حال جاننے میں تجسس ہوتا ہے اور وہ اپنی قسمت کا حال جاننے کے لیے پامسٹ (قسمت کا حال بتانے والے) کا رخ کرتے ہیں۔

لیکن تھائی لینڈ کے لوگ قسمت کا حال بتانے والوں کے پاس جانے کے پاس ایسی جگہ کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی قسمت اپنی مرضی سے بنا رہے ہیں۔

تھائی لینڈ ایک ایسا ملک ہے جہاں قسمت کا حال جاننا کافی مقبول ہے اور یہاں ایک خاتون نے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے جو کہ لوگوں کے ہاتھوں کی لکیریں بذریعہ ٹیٹو تبدیل کر دیتی ہیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

تھائی لینڈ کے شہر نونتھابوری میں ایک خاتون اپنا کاروبار چلا رہی ہیں جو کہ وہاں آنے والے لوگوں کو ان کے ہاتھوں کی لکیریں ان کی مرضی کے مطابق ٹیٹو کے ذریعے تبدیل کردیتی ہیں۔

ان خاتون کی دکان پر ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھ کر قسمت کا حال بتانے والے ماہرین موجود ہوتے ہیں جو وہاں آنے والے شخص کو بتاتے ہیں کہ ہاتھ کی ان لکیروں کو کس طرح بدل کر قسمت بہتری کی طرف جاسکتی ہے۔

ماہرین کی تجویز کے بعد اس شخص کی لکیروں کو ٹیٹو کے ذریعے تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :