پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2020

کراچی کی شیریں جناح کالونی میں دھماکا، 5 افراد زخمی

کراچی کی شیریں جناح کالونی میں سائیکل میں نصب بم کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر کے مطابق شیریں جناح کالونی میں باروی مواد کا دھماکا بس کے باہر ہوا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق بم سائیکل میں نصب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ایک کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے میں بال بیئرنگز بھی استعمال کیے گئے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول یا ٹائمر ڈیوائس تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق دھماکا خیز مواد کریانہ کی دکان یا بس اسٹاپ پر رکھا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتام منتقل کردیا گیا ہے اور زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ دھماکے کا ہدف کیا تھا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :