پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2020

ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت 236 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں جیو اسٹریٹجک امور، علاقائی اور قومی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بالخصوص تربت، بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں سول اور فوجی شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیاگیا اور اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائےگا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے اس امن و استحکام کے حصول کے لیے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

مزید خبریں :