پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2020

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جشن ولادت ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول بروز 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

مزید خبریں :