پاکستان
Time 24 اکتوبر ، 2020

22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹر علی عمران سید گھر پہنچ گئے۔

جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا اور آگاہ کیاکہ خیریت سے والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ علی عمران کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا لیکن ذہنی اضطراب کا شکار ہوں۔

خیال رہے کہ سینیئر صحافی علی عمران 22 گھنٹے سے لاپتہ تھے۔

علی عمران 23 اکتوبر کی شام سے لاپتہ تھے اور ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ گھر کے نزدیک بیکری سے سامان لینے کیلئے نکلے تھے جب کہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی حکومت نے علی عمران کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا تھا۔

پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

مزید خبریں :