دنیا
Time 26 اکتوبر ، 2020

فرانس کی عرب ممالک سے بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

فوٹو: بشکریہ بی بی سی 

فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہے۔

اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

اس بائیکاٹ مہم میں خلیجی ریاستوں کی تنظیم جی سی سی کے تقریباً تمام رکن ممالک شامل ہیں جب کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کی جا رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

فرنچ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "بائیکاٹ کے یہ مطالبات بے بنیاد ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف ایک بنیاد پرست اقلیت کے حملوں کو فوری رکنا چاہیے"۔

مزید خبریں :