26 اکتوبر ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔
وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 29 اکتوبر کو سنایا جائےگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ مشتعل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق 560 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔