26 اکتوبر ، 2020
معروف گلوکار شوکت علی کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ہدایت پر لاہورکے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔
آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے شوکت علی کے لیےگلدستے بھی بھجوائے گئے۔
شوکت علی اپنے شہر میں علاج ہونے پر خوش ہیں، انہوں نے اور ان کے بیٹوں نے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
معروف گلوکار شوکت علی کافی عرصے سے جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، پچھلے دنوں طبیعت بگڑی تو انہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں جگر کےاسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ 10 دن تک زیرِ علاج رہے۔
شوکت علی کے بیٹوں کے مطابق ذیابیطس کے مرض اور دل کے بائی پاس کی وجہ سے ان کے جگرکی پیوند کاری ممکن نہ ہو سکی۔
آرمی چیف جنرل جنرل قمرجاوید باجوہ کی ہدایت پر اب شوکت علی کو لاہورکےسی ایم ایچ میں منتقل کر دیا گیاہے۔
آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے ان کے لیےگلدستے بھی بھجوائے گئے ہیں۔
شوکت علی اپنے شہر میں علاج ہونے پر خوش ہیں، انہوں نے اور ان کے بیٹوں نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، ڈاکٹروں نےبتایاکہ شوکت علی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔