Can't connect right now! retry

پاکستان
27 اکتوبر ، 2020

سابق ایم این اے کشمالہ طارق کا اپنی ڈھولکی پر ڈانس، ویڈیو وائرل

سابق رکن قومی اسمبلی و وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے اپنی ڈھولکی پر اہل خانہ کے ساتھ خوبصورت ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب پسند کی جا رہی ہے۔

کشمالہ طارق کی شادی کے دعوت نامے کا عکس

سابق ایم پی اے کشمالہ طارق بزنس مین وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور حال ہی میں ان کی دوستوں کی جانب سے لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

کشمالہ طارق نے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل 29 اکتوبر کو محفل میلاد اور 30 اکتوبر کو قوالی کی تقریب ہوگی۔

خیال رہے کہ 48 سالہ ایم پی اے کشمالہ طارق 2002 سے 2013 تک قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM