دنیا
Time 29 اکتوبر ، 2020

مودی کے سیاسی پنڈت انتقال کر گئے

فوٹو: فائل/نریندر مودی ٹوئٹر

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی پنڈت اور سابق وزیراعلیٰ گجرات کیشو بھائی پٹیل انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو مرتبہ گجرات کے وزیراعلیٰ رہنے والے 92 سالہ کیشو بھائی پٹیل کو سانس لینے میں دشواری کے باعث احمد آباد کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی کوئی علامات موجود نہ ہونے کے باوجود ستمبر میں بی جے پی کے سینئر رہنما کیشو بھائی کا کورونا کا نتیجہ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیشو بائی پٹیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیشو بائی نے مجھ سمیت بہت سے نوجوان سیاسی ورکرز کو ٹرین کیا، ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔


مزید خبریں :