کاروبار
Time 29 اکتوبر ، 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث انڈکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کا رجحان رہا اور ایک موقع پر انڈکس میں 1929 پوائنٹس کم کر 39257 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 210 ارب روپے کم ہوکر 7399 ارب روپے ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1298 پوائنٹس کم ہوکر 39880 پر بند ہوا۔

مزید خبریں :