30 اکتوبر ، 2020
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی قائد نواز شریف کو ذہنی اور جسمانی بیمار قرار دیتے ہوئے قیادت شہباز شریف یا حمزہ کو سونپے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پی ٹی آئی شیخوپورہ قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف کو ذہنی اورجسمانی علاج کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ ن سے تعلق ہے اور رہے گا، عوام سے ووٹ لیے ہیں، نشست نہیں چھوڑوں گا جب کہ ایاز صادق کے بیان پر دکھ ہوا۔
جلیل شرقپوری کا کہناتھاکہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پرعمل کرتے ہوئے عمران خان کو عزت دیں۔