کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی کی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

سپریٹنڈنٹ جیل محمد حسن سہتو کے مطابق سینٹرل جیل میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا پروگرام جیل کی جامع مسجد میں منعقد کیا گیا۔ 

 پروگرام جیل کی جامع مسجد میں منعقد کیا گیا— فوٹو جیونیوز

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیے گئے۔ 

پروگرام کے انعقاد کے لیے جیل کے افسران کے علاوہ قیدیوں نے بھی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔ 

تقریب کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

مزید خبریں :