شاہ رخ کی 55 ویں سالگرہ، مداح اس بار ورچوئل تقریب میں شرکت کریں گے

فوٹو: فائل 

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان آج یعنی 2 نومبر کو 55 سال کے ہوگئے ہیں اور اس موقع پر ہزاروں مداح ان کی سالگرہ کی ورچوئل تقریب میں شرکت کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی 55 سالگرہ پہلے سے مختلف ہوگی، وہ اس لیے کہ اداکار ہر سال کی طرح اس بار اپنے گھر ’منت‘ کی بالکونی سے اپنے مداحوں کو ہاتھ نہیں ہلا سکیں گے۔

اس بار عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بالی وڈ کنگ اپنی سالگرہ ورچوئل منائیں گے اور اس موقع پر ان کے تقریباً 5000 مداح شرکت کریں گے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے سوال و جواب کے ایک سیشن میں مداحوں سے کہا تھا کہ‘ اس بار کا پیار تھوڑا دور سے یار‘۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ’ ورچوئل برتھ ڈے پارٹی‘ کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے، مداح لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے اس تقریب کا حصہ بن سکیں گے جو آج ہوگی۔

علاوہ ازیں شاہ رخ خان کی 55 سالگرہ کے موقع پر کچھ خیراتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اداکار 5 ہزار 555 ماسکس اور سینیٹائزرز کے ساتھ کووڈ کٹس اور  ضرورت مندوں میں 5 ہزار 555 کھانے تقسیم کریں گے۔

خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اس وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

مزید خبریں :