پاکستان
Time 03 نومبر ، 2020

ساہیوال: 7 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی

فائل فوٹو

ساہیوال: پیپلز کالونی میں 2 اوباش نوجوانوں نے 7 سالہ کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان مزمل اور ریحان بچےکو موٹر سائیکل پر جھولا دینے کے بہانے لیے گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :