دنیا
Time 04 نومبر ، 2020

امریکی انتخابات میں تاریخ رقم کرنے والی مسلم خواتین دوبارہ الیکشن جیت گئیں

امریکی ایوان نمائندگان کے الیکشن میں تاریخ رقم کرنے والی مسلمان خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب دوسری مرتبہ بھی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الہان عمر اور راشدہ طلیب کو صدارتی انتخابات سے قبل نسلی اور مذہبی منافرت کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرمپ کی تنقید کے باوجود سیاہ فام مسلمان ڈیموکریٹ رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب نے ایوان نمائندگان میں اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

الہان عمر نے ریاست منی سوٹا جب کہ راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

راشدہ طلیب اور الہان عمر نے 2018 میں پہلی مسلمان اراکین کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔

مزید خبریں :