دنیا
Time 04 نومبر ، 2020

امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ خود کو ہی دیا

فوٹو: فائل 

امریکا کے معروف گلوکار اور ریپر کانیے ویسٹ نے اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا اور وہ ووٹ انہوں نے خود کو ہی دیا۔

ریپر کانیے ویسٹ نے جولائی میں امریکا کی یوم آزادی کے موقع پر اچانک صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

کانیے ویسٹ آزاد امیدوار کی حیثیت سے صدارتی دوڑ میں شامل ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار خود کو ہی ووٹ دیا۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’آج میں نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا ہے‘۔

کانیے ویسٹ نے لکھا کہ ’یہ ووٹ اس کے لیے جس پر میں حقیقی طور پر بھروسہ کر سکتا ہوں اور وہ میں ہوں‘۔

دوسری جانب ریپ گلوکار کانیے ویسٹ کی اہلیہ اور مشہور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشان نے بھی امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ووٹ کس کو دیا ہے۔

خیال رہے کہ کانیے ویسٹ کو چاہے کتنے ہی ووٹ حاصل کیوں نہ ہوں تاہم انتخابی مہم کے دوران امریکی ذرائع ابلاغ میں انہوں نے کافی جگہ بنائی ہے۔

مزید خبریں :