Time 04 نومبر ، 2020
کاروبار

امریکی انتخابات، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے— فوٹو: فائل

امریکی انتخابات میں غیریقینی کی صورتحال کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 600 ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 394 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور سونے کی قدر 9 ڈالر کمی کے بعد 1891 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں امریکی صدر و ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے اور نتائج کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

مزید خبریں :