Time 06 نومبر ، 2020
پاکستان

کورونا کی دوسری لہر، پاکستان میں ریکارڈ ہلاکتیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری جاری ہے اور گزشتہ روز ملک میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 30 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 6923 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں 17، پنجاب میں 5، خیبر پختونخوا میں 3، اسلام آباد میں 2 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 35 ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1376 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 242 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے ملک بھر میں حفاظتی اقدامات کے تحت دکانیں، شاپنگ سینٹرز اور پارک شام 6 بجے جب کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :