Time 06 نومبر ، 2020
کھیل

قومی ہاکی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے

فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن اور لیجنڈ کھلاڑی عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے۔

79 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے قومی ہاکی پلیئر عبدالرشید جونیئر نے 1968 اور 1972 کے اولمپکس مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کیے تھے۔

عبدالرشید جونیئر 1968 میں طلائی تمغہ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔

عبدالرشید جونیئر بھارتی ہاکی اسٹار چند دین کے ساتھ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اور عظیم انسان سے محروم ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عبدالرشید جونیئر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو ہمت اور صبر عطا فرمائے۔


مزید خبریں :