پاکستان
Time 06 نومبر ، 2020

ڈالر سستا اور سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر  1200 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 40 ڈالر اضافے سے 1958 ڈالر ہوگئی ہے۔ 


ڈالر کی قدر میں مزید 37 پیسے کمی

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مزید 37 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 159 روپے 9 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کمی کے بعد انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر کی قدر 1 روپیہ 16 پیسے کم ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 159 روپے 30 پیسے ہے۔ 

مزید خبریں :