اداکارہ ثناء جاوید کی منگنی کا دلچسپ واقعہ

فوٹو: انسٹاگرام/ثناء جاوید

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوگار عمیر جسوال کی منگنی کے روز ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

ثناء جاوید نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گلے میں گلاب کا ہار اور ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں۔

ثناء جاوید نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری منگنی کی بات پکی کی تصویر۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہماری اکھٹی تصویر اس لیے نہیں لگائی کیونکہ عمیر جسوال نے اس تقریب کی مناسب سے کپڑے نہیں پہنے تھے۔

اداکارہ ثناء جاوید کی اس تصویر پر ان کے شوہر عمیر جسوال نے کمنٹ کیا کہ ساتھ میں تصویر لگاؤنا۔

بعدازاں گلوکار عمیر جسوال نے خود ہی اپنی منگنی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ ثناء نے کیوں ان کے ساتھ تصویر نہیں لگائی تھی۔

عمیر جسوال نے بتایا کہ ’ہماری منگنی کی تصویر میں اس تقرریب میں کرتا شلوار نہ پہن کر آنے کی وجہ سے کافی مشکل میں پڑ گیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’سچ بات تو یہ ہے کہ میں بائیک پر تھا اور پھر سیدھا ثناء کے گھر چلا گیا تھا اور جب ثناء نے مجھے دیکھا تو وہ پہلے غصہ ہوئیں اور پھر اپنی ہنسی نہیں روک سکیں‘۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ’اس تصویر کے لیے ثناء نے مجھ سے زبردستی میری بائیکر جیکٹ اتروائی تھی‘۔

عمیر جسوال نے کہا کہ ’میں خوش ہوں کہ ہم نے یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا‘۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اچانک نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

مزید خبریں :