کھیل
Time 07 نومبر ، 2020

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بابر کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

کپتان بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

زمبابوے نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھیویرے نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

بابر اعظم 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ 32 اور فخر زمان 19 رنز بناسکے۔

بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔

مزید خبریں :