کاروبار
Time 07 نومبر ، 2020

دو روز مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونا سستا ہوگیا

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 6 ڈالر کمی سے 1952 ڈالر ہوگئی— فوٹو:فائل

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 851 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 6 ڈالر کمی سے 1952 ڈالر ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔



مزید خبریں :