Time 07 نومبر ، 2020
دنیا

جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد حامی سڑکوں پر نکل آئے

حامیوں میں خواتین کی بڑی تعدادبھی نکلی ہے اور خوشی کے مارے ناچ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

— فوٹو: اے ایف پی

امریکی میڈیا پر جوبائیڈن کی کامیابی کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں فاتح امیدوار کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیں۔ 

نیویارک میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے — فوٹو: اے ایف پی

حامیوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی سڑکوں پر نکلی ہے اور خوشی کے مارے لوگ ناچ رہے ہیں۔

امریکی ریاست ڈیلاوئیر میں بھی لوگ سڑکوں پر آگئے— فوٹو: اے ایف پی

امریکی شہری اپنی اپنی گاڑیوں پر جوبائیڈن کی تصاویراٹھا کر جشن منا رہے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں بچے بھی بائیڈن کے پلے کارڈ اٹھا کر خوشی منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اس کے علاوہ بچے بھی پلے کارڈ اٹھائے خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے باہر لوگ جمع ہیں— فوٹو: امریکی میڈیا

 دوسری جانب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے باہر بھی جوبائیڈن کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

مزید خبریں :