کھیل
Time 08 نومبر ، 2020

قائد اعظم ٹرافی کے دوران سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر جرمانہ عائد

کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے دوران سندھ کے کپتان سرفراز احمد پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سرفراز احمد نے سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

سندھ کے کپتان نے امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی فیلڈ امپائرز نے رپورٹ کی۔

میچ ریفری محمد انیس نے غلطی ثابت ہونے پر سرفراز پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

اس کے علاوہ ایک اور میچ میں سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو بھی گیم کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید خبریں :