پاکستان
Time 10 نومبر ، 2020

مہنگی ترین شادی کی تقریب پر ایف بی آر نے صنعتکار کو نوٹس بھیج دیا

گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر حرکت میں آگیا۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی شادی پر اخراجات کے خوب چرچے ہو رہے تھے جس پر فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹس لے لیا۔

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کر دیا جب کہ تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں بھی وضاحت مانگ لی۔

ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئیں اور اس  پرتعیش شادی پر غیر معمولی اخراجات ہوئے۔

مزید خبریں :