دنیا
Time 10 نومبر ، 2020

6 سالہ طالبعلم نے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر ہونے کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

فوٹو: بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر احمد آباد سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ طالبعلم نے  پیتھون پروگرامنگ لینگویج امتحان پاس کرکے دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر ہونے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلاس 2 کے طالبعلم ارحم نے مائیکروسوفٹ سرٹیفیکیشن کا امتحان بھوپال شہر کے پیئرسن وی یو ای ٹیسٹ سینٹر سے پاس کیا۔

ارحم تلسانیا کا غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ’میرے والد نے مجھے کوڈنگ کی تعلیم دی، جب میں 2 سال کا تھا تب میں نے ٹیبلیٹ استعمال کرنا شروع کیا اور 3 سال کی عمر میں میں نے IOS اور Windows کے ساتھ گیجٹ خریدے، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میرے والد پیتھون میں کام کررہے تھے۔‘

ارحم کا کہنا تھا کہ’جب مجھے پیتھون سے سرٹیفکیٹ ملا اس وقت میں شارٹ گیمز تیار کررہا تھا، کچھ وقت بعد انہوں نےمجھ سے میرے کام کے کچھ ثبوت مانگے  اورکچھ ماہ بعد میرا کام منظور کرلیا گیا اور مجھے گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا‘۔

دنیا کے کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر ارحم  تلسانیا بڑے ہوکر بزنس انٹرپرینیور بنناچاہتے ہیں تاکہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کرسکیں۔

مزید خبریں :