پاکستان
Time 11 نومبر ، 2020

شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر چائے پینے سے خاتون جاں بحق

فوٹو: فائل

مظفرگڑھ: شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر چائے پینے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر چائے پینے سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ دوسری خاتون کی حالت غیر ہو گئی جسے  فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ خواتین کے  اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طور پر چائے میں زہر ڈال کر پلایا گیا۔

پولیس حکام نے خاتون کے اہلخانہ کی درخواست پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں :