Time 11 نومبر ، 2020
پاکستان

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت پنجاب کا سخت اقدامات کا فیصلہ

لاہور: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے شہریوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالز میں تقریبات کا وقت 2 گھنٹے اورپیکٹوں میں بند کھانا دینے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ شادی کی تقریب میں میزبان گھرانا ماسک پر عمل کرانے کا پابند ہو گا۔ 

دوسری جانب مارکیٹوں اوربازاروں میں ماسک کی مانیٹرنگ بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی تین رکنی کمیٹی کی سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور ان تجاویز  پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 107831 ہے اور 2429 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16195 اور ہلاکتیں 154 ہوچکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7021ہو گئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 48 ہزار 184 تک جا پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :