پاکستان
Time 12 نومبر ، 2020

اب ٹیکس نہ دینے والوں کی نشاندہی ہوسکے گی، نادرا اور ایف بی آر میں معاہدہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نادرا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق نادرا، ایف بی آر سسٹمز جوڑنے سےٹیکس دہندگان کوخدمات کی فراہمی بہترہوگی اور  ایسے افراد کی نشاندہی کا موقع ملے گا جو ٹیکس دائرے سے باہر ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ایف بی آر کے سسٹم کو دیگر اداروں کے ساتھ جوڑنے کی بھی راہ ہموار ہو گی۔

مزید خبریں :