Time 12 نومبر ، 2020
صحت و سائنس

کورونا: ’ویکسین دستیاب ہوتے ہی پاکستان میں اس کی ترسیل کے انتظامات پرکام جاری ہے‘

فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی پاکستان بھر میں اس کی ترسیل کے انتظامات پرکام جاری ہے۔

ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جنوری 2020 سے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کی بھرپور کوششیں جاری ہیں اور ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کی مربوط حکمت عملی پرکام جاری ہے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں مختلف ویکسین کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، تیارکردہ ویکسین کے ٹرائلز کے بعد ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین پر ماہرین کی خصوصی کمیٹی صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہے، کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت بشمول گاوی اور کوویکس سے بات چیت جاری ہے، کورونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی ملک بھر میں اس کی ترسیل کے انتظامات پرکام جاری ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشت کو متاثر کیا ہے، موثر ویکسین ہی کورونا کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

مزید خبریں :