13 نومبر ، 2020
ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ نومبر کے 10 کاروباری دنوں میں ڈالرکی قدر 2 روپے 9 پیسے کم ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر مذید 17 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی کمی شامل کرلینے کے بعد ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں 93 پیسے کم ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 16 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوکر 158 روپے 10 پیسے ہے۔