16 نومبر ، 2020
ایک چائے کے چمچ کے برابر کورونا وائرس دنیا بھر میں 5 کروڑ لوگوں کی زندگیاں متاثر کر گیا جبکہ اس سے 13 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں بھی جا چکے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی مقدار کتنی ہے؟
حال ہی میں ایک آسٹریلوی ریاضی دان میٹ پارکر عالمی وبا کورونا سے متعلق اپنی انوکھی منطق کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔
آسٹریلوی ریاضی دان میٹ پارکر کا دعویٰ ہے کہ کہ اگر دنیا بھر میں موجود کورونا وائرس کو جمع کیا جائے تو وہ ایک چائے کے چمچ سے تھوڑا ہی زیادہ ہو گا۔
ان کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر کے کورونا وائرس کا حجم 8 ملی لیٹر کے قریب ہے جب کہ ایک چائے کا چمچ 6 ملی لیٹر تک کی گنجائش رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 48 لاکھ17 ہزار 106 ہو گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔