پاکستان
Time 16 نومبر ، 2020

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے آغاز سے کیسز میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کئی اہم شخصیات وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کورونا سے انتقال کرگئے۔

مزید خبریں :