16 نومبر ، 2020
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے دستک دے دی ہے اور اب سائیبرین ہواؤں نے بھی کراچی کا رخ کرلیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شمالی علاقوں سے سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں جس سے شہر میں درجہ حرارت گرگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک رات میں سردی کی جزوی لہر رہے گی اوررات کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری کم ہوسکتا ہے۔