'ففٹی ففٹی' ڈرامے کے اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہو گئے

فائل فوٹو

مزاحیہ ڈرامے 'ففٹی ففٹی' میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سینئر اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل 'ففٹی ففٹی' سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو اپنی بے ساختہ اداکار ی اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کراچی میں اپنی ہی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ ہوا ہے  اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 

ماجد جہانگیر کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی صحت یابی کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :