دنیا
Time 18 نومبر ، 2020

دنیا کے مہنگے ترین شہر کون سے ہیں؟ نئی رینکنگ جاری

شہروں کے موزانے کیلئے نمونہ امریکا کے شہر نیویارک کی قیمتوں کو بنایا گیا ہے— فوٹو:فائل

عالمی سطح پر رہن سہن پر آنے والی لاگت کا جائزہ لینے والے ادارے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)  نے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

اس سروے میں دنیا کے 133 شہروں میں کورونا وائرس کے دوران صارفین کے قوت خرید کو بھی مد نظر رکھا گیا  ہے اورشہروں کے موزانے کیلئے پیمانہ امریکا کے شہر نیویارک کی قیمتوں کو بنایا گیا ہے۔

فہرست کو مرتب کرتے وقت 130 شہروں میں 138 مصنوعات و خدمات پر آنے والے اخراجات کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں نجی تعلیم، سماجی معاونت، قیام و طعام، لباس، گھر کا کرایہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات شامل ہیں— فوٹو: اے ایف پی

فہرست کو مرتب کرتے وقت 130 شہروں میں 138 مصنوعات و خدمات پر آنے والے اخراجات کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں نجی تعلیم، سماجی معاونت، قیام و طعام، لباس، گھر کا کرایہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے مطابق سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ، فرانس کا دارالحکومت پیرس اور ہانگ کانگ مشترکہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور رہائش کے حوالے سے چوتھا مہنگا ترین شہر ہے جبکہ اسی فہرست میں اسرائیلی شہر تل ابیب مہنگائی میں پانچویں نمبر ہے۔

ای آئی یو کی فہرست میں ایشیائی ملک جاپان کا شہر اوساکا چھٹا مہنگا ترین شہر قرار پایا جبکہ سوئٹزرلینڈ کا شہر  جنیوا 7 واں اور امریکی شہر نیویارک 8 واں مہنگا ترین شہر ہے۔

مہنگے ترین شہروں میں ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن 9 واں اور امریکی شہر لاس اینجلس 10 واں مہنگا ترین شہر ہے۔

ایران کا شہر تہران بھی مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں 27 درجے ترقی کے بعد 79 ویں نمبر پر ہے۔

ای یو آئی کے مطابق ایشیائی شہر ہانگ کانگ اور سنگاپور گزشتہ سال مہنگے ترین شہر تھے تاہم رواں سال کورونا کے باعث فہرست میں ردو بدل ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں سستے ترین شہروں کی درجہ بندی میں شہر کراچی کو دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :