پاکستان
Time 19 نومبر ، 2020

سرکاری لیبارٹریز میں 60 سال سےکم عمر افراد کے بغیر علامات کورونا ٹیسٹ پر پابندی

سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں 60 سال سےکم عمر بغیر علامات کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی لگادی گئی۔

سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں کورونا کٹس کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں سیمپل جمع ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں ملک سے باہر جانے والوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے پر بھی  پابندی عائد کردی گئی ہے اور اب اب سرکاری لیبارٹریوں میں صرف علامات والے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مریضوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوسکے گا جنہیں دیگر بیماریاں ہیں، تعلیمی اداروں کے اسٹاف اور طلبہ کے ٹیسٹ علامات پرہی ہو سکیں گے۔

مزید خبریں :