20 نومبر ، 2020
گزشتہ برس دنیائے موسیقی کو خیر آباد کہنے اور مختلف وجوہات کی بناء پر خبروں کی زینت بنے رہنے والی سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے فولورز نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔
رابی پیرزادہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں رابی پیر زادہ نے کہا کہ ’خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اس ملک اور دین کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کیا اللہ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے فالورز نے ہمشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔
ان کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔