Time 20 نومبر ، 2020
پاکستان

کورونا: پشاور انتظامیہ کی پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو کورونا کی موجودہ تشویشناک صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے جب کہ پی ڈی ایم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہےکہ 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماؤں کو خط لکھا ہے جس میں کورونا کی موجودہ صورت حال میں جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کی گئی ہے۔ 

خط کے مطابق شہر میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے اور کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب میڈیا کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم عبدالجلیل جان نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کسی صورت برداشت نہیں، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

مزید خبریں :