پاکستان
Time 22 نومبر ، 2020

سائنسی نمائش میں طالبات نے کم قیمت سینیٹائزر گیٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا

سرگودھا: گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول کی طالبات نے سائنسی نمائش میں اپنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حیدرآباد ٹاؤن میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سائنسی نمائش میں طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت کم خرچ پر ایسے ماڈلز بنا ڈالے جو کہ اپنی مثال آپ ہیں۔

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حیدرآباد ٹاؤن کی طالبات نے انتہائی کم خرچ پر سینٹائزر گیٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

ارض پاک میں ذہانت اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں، اگر ان طالبعلموں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :